893

بواسیر … ایک تکلیف دہ بیماری

تحریر : مبشر محمود

اس بیماری میں مقعد اور بڑی آنت میں موجود خون کی نالیاں وریدیں پھول کر اندر کی طرف ابھر آتی ہیں اور ان میں سے خون رسنے لگتا ہے. بواسیر کی درست وجوہات تو تاحال نامعلوم ہیں مگر ممکنہ طور پر پاخانہ کی حا جت کوزیادہ دیر تک روکنا، بلند فشار خون اور حمل سمجھی جاتی ہیں.

بواسیر کے دانے یا موہکے مقعد کے آغاز میں یا پھر بڑی آنت کے آخری حصّے میں جلد کے اندر چھپے ہوے یا باھر نکلے ہوے ہو سکتے ہیں. بواسیر ایک بہت عام بیماری ہے اور ہر چار میں سے تین افراد کو عمر کے کسی بھی حصے میں لازمی ہوتی ہے لازمی نہیں کہ ہر کیس میں ہی خون کا اخراج ہو بلکہ زیادہ تر کیسز میں جلن درد یا خون کا اخراج نہیں ہوتا یا پھر انتہائی بگڑی ہوئی حالت میں خون آتا ہے. اگر موہکوں میں خون کا لوتھرا بن جایے تو اس صورت میں موہکے شدید درد کرتے ہیں ورنہ عام حالات میں اس بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں. اس بیماری کے سینکڑوں سائنسی اور غیر سائنسی علاج دستیاب ہیں مگر جزوی فائدہ دیتے ہیں اور مکمل علاج صرف آپریشن سے ہی ممکن ہے.

علامات
• پاخانہ کرتے وقت خون آنا اور درد ہونا.
• مقعد میں سوجن درد اور جلن رہنا.
• مقعد پر یا اندر کی جانب چھالے دانے یا موہکے بن جانا.
• جب پاخانہ کرتے وقت فضلہ ان ابھری ہوئی وریدوں سے رگڑ کھاتا ہے تو انہیں زخمی کر دیتا ہے جس کی وجہ سے خون رسنے لگ پڑتا ہے.
بیماری کی شدت کے بارے میں ڈاکٹر معاینہ کر کے ہی بتا سکتا ہے.

اہم نوٹ
لازمی نہیں کہ مقعد سے خون آنے کی وجہ لازمی بواسیر ہی ہو.اگر آپ کی عمر چالیس سال سے زیادہ ہے تو آپکو بڑی آ نت کا کینسربھی ہو سکتا ہے بہر حال اس بارے میں ڈاکٹر چیک اپ کے بعد ہی بتا سکتے ہیں.

بواسیر کی وجوہات
• لگاتار بلڈ پریشر ہائی رہنا.
• لیٹرین میں زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا. جلد سے جلد حاجت سے فارغ ہو کر اٹھ جانا چاہیے.
• لمبے عرصے تک پیچش یا قبض رہنا.
• موٹاپا.
• حمل.
• مردانہ ہم جنس پرستی.
• غذا میں فائبر کا کم استعمال اور میدے سے بنی اشیا زیادہ کھانا.

عمر بڑھنے کے ساتھ خون کی نالیوں میں لچک ختم ہو جاتی ہے اس لیے عمر رسیدہ افراد میں بواسیر عام پائی جاتی ہے، اس کے علاوہ حاملہ خواتین میں حمل کے دباؤ کی وجہ سے خون کی نالیاں بڑی آ نت میں اندر کی طرف ابھر آتی ہیں. اس بیماری میں خون زیادہ نکلنے سے جسم میں خون کی کمی اور کمزوری لازمی ہو جاتی ہے اس لیے بواسیر کے مریض آئرن اور فولک ایسڈ کی گولیاں لازمی کھا نی چاہئیں (ڈاکٹر کے مشورہ سے).

بواسیر سے بچنے کے طریقے
خوراک میں سبزیاں اور پھل اور چھانے بغیر آٹے کی روٹی کھائیں.
• زیادہ پانی پئیں جو لوگ کم پانی پیتے ہیں ان میں بواسیر ہو جاتی ہے.
• اسپغول کا دو چمچ چھلکا روزانہ کھا ئیں اور قبض نہ ہونے دیں.
• خوراک میں سلاد ٹماٹر پیاز کھیرا دہی کا زیادہ استعمال کریں.
• نشہ سے پرہیز کریں. شراب بھنگ چرس افیون اور دیگر خواب آور ادویات آنتوں کی حرکت کو آہستہ کرتی ہیں اور شدید قبض کی وجہ بنتی ہیں اور بہت جلد بواسیر کا مریض بنا دیتی ہیں.
• سگریٹ پینے والا ہر انسان بواسیر کا شکار بن جاتا ہے.
• آپکو پاخانہ کی حاجت ہو رہی ہے تو جلد سے جلد ٹائلٹ جایئں اور پاخانہ روک کر نہ رکھیں، پاخانہ روکنے سے بڑی آنت میں دباؤ بڑھتاہے جس سے بواسیرکے موہکے بننے کا چانس بڑھتا ہے.
• شدید ورزش نہ کریں بلکہ پیٹ کی ہلکی ورزش کریں.
• چلتے پھرتے رہا کریں زیادہ دیر تک بیٹھنا بھی بواسیر کا خطرہ بڑھاتا ہے.

علاج
اس بیماری کا کوئی علاج نہیں سواے سرجری کے.
تاہم تجربہ کار کوالیفائیڈ حکیم، ہومیو ڈاکٹر، ہربل یا سنیاسی کسی حد تک اسکا (ابتدائی اور ثانوی درجوں تک) علاج کرسکتےہیں. خون کی کمی سے بچاؤ کے لیے آئرن اور فولک ایسڈ کی گولیاں لازمی کھایں (اپنے معالج کے مشورہ سے)
متوازن غذا اور متوازن زندگی گزاریں.

نوٹ: یہ مضمون عوامی فلاح اور معلومات کے لیے لکھا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/functions.php on line 304

Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home2/monthly1/public_html/wp-content/themes/avc/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں