196

پاکپتن: کشمیر کی آزادی کے لیے اب عملی قدم اٹھایا جائے، مولانا سردار علی سردار

پاکپتن (ولی محمد سے) کشمیر کی آزادی کے لیے اب عملی قدم اٹھایا جائے ان خیالات کا اظہار راہنما اتحاد بین المسلمین مولانا سردار علی سردار نے یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited
اس خبر کی ویڈیو رپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

کشمیر کے مظلوم ومحصور بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر فورم کے زیر اہتمام جامعہ مدنیہ دارالقرآن سے ریلی نکالی گئی، ریلی میں انجمن فلاح مریضاں، پاکستان سوشل ایسوسی ایشن، اتحاد بین المسلمین کے کارکنان اور مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. ریلی کے شرکاء کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا رہے تھے. ریلی کے شرکاء سے اویس عابد ایڈووکیٹ، راو خلیل اللہ، مولانا سردار علی سردار اور حکیم لطف اللہ نے خطاب کیا. مقررین کا کہنا تھا کہ اقوام عالم مظلوم کشمیریوں پر ہونےوالے ظلم وستم پر نوٹس نہیں لے رہی کیوں کہ ہم کمزور ہیں ہمیں متحد ہونا ہوگا. ریلی مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی ریلوے روڈ نئے پھاٹک پر دعائے خیر کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی.
اس خبر کی ویڈیو رپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں