183

پاکپتن: تبدیلی سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں. راو انیس الرحمان، ضلعی امیر جماعت اسلامی کا ریلی سے خطاب.

پاکپتن (رانا صفدر سے) مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہے. تبدیلی سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں، ان خیالات کا اظہارامیر جماعت اسلامی ضلع پاکپتن راو انیس الرحمان نے مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس خبر کی ویڈیو رپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

جماعت اسلامی ضلع پاکپتن کے زیر اہتمام مہنگائی، بےروزگاری و بدامنی کے خلاف ریلی نکالی گئی. ریلی نگینہ چوک سے شروع ہو کر کالج روڈ سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی. ریلی کی قیادت ضلعی امیر راو انیس الرحمان، سٹی امیر لطیف انور، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ساجد لطیف مانیکا و دیگر نے کی. ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنان اورشہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. ریلی کے شرکاء نےحکومت کی پالیسیوں اورمہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تبدیلی سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں. تینوں بڑی سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مفادات کی جنگ میں مصروف ہیں. ایسے وقت میں جماعت اسلامی عوام کے ساتھ کھڑی ہے.
اس خبر کی ویڈیو رپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں