148

پاکپتن: ماہر قانون دان پیر عبداللطیف چشتی ایڈووکیٹ کی اہلیہ کا تعزیتی ریفرنس، مختلف مکاتب فکر کے افراد کی شرکت.

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے) ماہر قانون دان پیر عبدالطیف چشتی ایڈووکیٹ کی اہلیہ کا تعزیتی ریفرنس ادا کردیا گیا، پاکپتن بار ایسوسی ایشن، سماجی، سیاسی، کاروباری، مذہبی حلقوں کی بڑی تعداد نے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی.

شرکاء نے مرحومہ کے ایصال و ثواب اور بلندی درجات کیلئے دعائیں کیں اور انکی گراں قدر سماجی اور ترقی خواتین کے حوالہ سے خدمات کو سراہا. ریفرنس میں دیوان صاحبزادہ احمد مسعود چشتی سجادہ نشیں دربار بابا فرید الدین مسعود گنجشکر نے دعائے مغفرت کرائی اور محترمہ کے صاحبزدگان وقار لطیف چشتی، عثمان لطیف چشتی، اظہار لطیف چشتی سے تعزیت کی اور صبروجمیل کی توفیق کی دعا کی. حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن، شہزاد منیر بھٹی صدر بار ایسوسی ایشن، ناصر اقبال خان بلوچ جنرل سیکرٹری بار، میاں محمد احمد وٹو ایڈووکیٹ صدر انصاف لائرز ونگ، اویس عدیل بلوچ ایڈووکیٹ، پیر فرید الدین چشتی ایڈووکیٹ، پیر امداد حسین چیئرمین پریس کلب، وقار فرید جگنو صدر پریس کلب ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی صدر انجمن فلاح مریضان، ڈاکٹر زاہد مرتضیٰ چشتی، پیر راشد مرتضیٰ چشتی و دیگر سینکڑوں افراد نے جامعہ عربیہ حضرت خواجہ عزیز مکی سرکار چوک میں تعزیتی ریفرنس سے اپنی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبروجمیل کی توفیق عطا کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں