172

پاکپتن: انسانی حقوق کے عالمی دن کو کشمیر کی آزادی سے منسوب کیا جائے، انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ریلی کے شرکاء کا مطالبہ

پاکپتن (مقبول احمد سے) انسانی حقوق کے عالمی دن کو کشمیر کی آزادی سے منسوب کیا جائے ان خیالات کا اظہارحکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے گذشتہ روز حقوق انسانی کا عالمی دن کے موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

ریلی سے اے ڈی سی جی قیوم قدرت، سی او ایجوکیشن راجہ طارق محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر افضل بشیر مرزا، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، ہیومن رائٹس سوسائٹی شعبہ خواتین کی صدرمنزہ بخاری ایڈوکیٹ، انجمن فلاح مریضاں کے صدر ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے بھی خطاب کیا. انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر عراق صومالیہ افغانستان برما فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی نے 30 دفعات پر مشتمل عالمی منشور کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، مقررین نے کہا کہ آج کشمیر پر لگے کرفیو کو 133 دن ہو گئے ہیں، مگر انسانی حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، نوجوانوں کو اغواء کر کے قتل کیا جا رہا ہے، خواتین کی بے حرمتی کی جا رہی ہے، لوگوں کے پاس کھانے پینے کی اشیاء نہیں ہیں، راشن ختم ہو چکا ہے، قید وبند میں لوگ میتوں کو اپنے گھروں میں ہی دفن کر نے پر مجبور ہیں، مگر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی ہے، انسانی حقوق کے عالمی دن کو موقع پر پوری دنیا کو کشمیر ایشو پر بات کرنی چاہیے تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں