211

پاکپتن: موٹر سائیکل سواری کے دوران ہیلمٹ کا استعمال شہریوں کے تحفظ کا ضامن ہے، صاحبزادہ بلال عمر ڈی پی او.

پاکپتن (بیورورپورٹ) موٹر سائیکل سواری کے دوران ہیلمٹ کا استعمال شہریوں کے تحفظ کا ضامن ہے ہیلمٹ کے استعمال سے نہ صرف حادثات سے بچا جاسکتا ہے بلکہ قانونی طور پر بھی اسکا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے شہریوں کو مفت ہیلمٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک راؤ آصف زمان، انسپکٹر ٹریفک رانا محمد رستم علی، صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری اظہر محمودپاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ سابق کونسلرچیمبر آ ف کامرس کے سینئر ممبر اظہر محمود اجی خان، پاکستان عوامی تحریک ساہیوال ڈویژن کے چیئر مین حاجی محمد اسلم طاہرالیکٹرانکس والے و دیگر بھی موجود تھے ڈی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ٹریفک حادثات کی صورت میں زیادہ جانی نقصان ہوتا ہے، مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کی مہم موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کے لیے شروع کی جارہی ہے تاکہ وہ سر پر لگنے والی چوٹ سے محفوظ رہ سکیں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے کہا کہ سول سوسائٹی تاجران میڈیا خود بھی ہیلمٹ کا استعمال کرے اور لوگوں کو بھی اس معاملے میں آگاہی دیں صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری اظہر محمود سابق کونسلرچیمبر آ ف کامرس کے سینئر ممبر اظہر محمود اجی خان، پاکستان عوامی تحریک ساہیوال ڈویژن کے چیئر مین حاجی محمد اسلم طاہرنے کہا کہ الیکٹرانکس والے نے کہا وہ اس مہم میں بھر پور حصہ لیں گے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں