177

لاہور: صدر نیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی محمود الحق عباسی کی وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات

صدر نیشنل کونسل برائے ہومیوپیتھی ڈاکٹر محمود الحق عباسی نے وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی ہے. اس موقع صحت سے متعلق درپیش مسائل کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے.

اس خبر کی ویڈیو رپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

وفد نے گورنر پنجاب کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے متعدد مطالبات کئے. ملاقات کے جاری اعلامیے کے مطابق وفد نے کہا کہ پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی خالی آسامیوں پر تعیناتیاں کی جائیں. گورنر پنجاب نے وفد کو جلد از جلد مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں