228

پاکپتن: پاکپتن میں بابا فرید کے نام سے منسوب یونیورسٹی وقت کی بہت بری ضرورت ہے. میاں محمد اشرف بھدرو، صدر انجمن آڑھتیاں.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رجسٹرڈ کے صدر میاں محمد اشرف بھدرو نے کہا ہے کہ بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کی والہانہ محبت اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ فی الفور پاکپتن میں بابا فرید یونیورسٹی بنائی جائے.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے تعلیم کے بل بوتے پر 700 سال دنیا پر حکمرانی کی ہے تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی شہر فرید میں سرکاری یونیورسٹی کا نہ ہونا لمحہ فکریہ اور غریب طلباء کے ساتھ ناانصافی ہے طلبہ وطالبات دور دراز علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کی غرض جاتے ہیں کئی ذہین طلبہ معاشی پریشانیوں کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے بھارت میں بابا فرید الدین مسعود گنج شکرکے نام سے یونیورسٹی ہے پاکپتن میں بابا فریدالدین مسعود گنج شکرکی درگاہ ہے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے فی الفور یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کا مطالبہ کرتے ہیں پاکپتن میں محکمہ اوقاف کا رقبہ موجود ہے پاکپتن پنجاب کا پسماندہ ضلع ہے مستحق غریب ہزاروں طالبعلموں کو دوردراز شہروں میں حصول تعلیم کیلئے جانا پڑتا ہے جو اس مہنگائی کے دور میں بہت مشکل کام ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں