209

پاکپتن: عوام کو ووٹ کی اہمیت سے روشناس کرانے کیلئے شعور آگاہی مہم کے سلسلہ میں ریلی، ریلی میں ووٹ کو عزت کے نعرے لگائے گئے.

پاکپتن (رانا صفدر سے) ووٹ کی طاقت ہی عوامی طاقت کا سر چشمہ ہے ووٹ کی مسلمہ حقیقت ہے اس سے کسی طور پر انکار ممکن نہیں عوام کو ووٹ کی اہمیت سے روشناس کرانے کیلئے شعور آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ عوام ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ملک کے وسیع تر مفاد میں کاسٹ کریں ووٹ کی کاسٹ سے دیانتدار، ایماندارقیادت کو انتخاب ممکن ہوتا ہے جو ملک وقوم کے بہتر ی کیلئے موثر اقدام کرتی ہے جس سے اقوام عالم میں بھی قومی وقار کا اضافہ ہوتا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چوہدری اصغر علی نے نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

ریلی سے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن راجہ طارق محمود، پریس کلب پاکپتن کے صدروقارفرید جگنو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر رانا شبیر احمد، ممتاز قانون دان مہر النساء ایڈوکیٹ، سینئر اسسٹنٹ جواد احمد اور صدر انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے بھی خطاب کیا. ریلی میں پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول محمد ایوب بھٹی، ماہر تعلیم ڈاکٹر اسحاق آسی، سابق ممبر ضلع کونسل میڈم تصور، ڈیٹا انٹری آپریٹر مقدس حسین، جونیئر اسسٹنٹ محمد اقبال سمیت ریسکیو 1122محکمہ تعلیم سکول کالجز کے طالب علموں سیاسی سماجی مذہبی تنظیوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ریلی میں شرکاء نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگائے. پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے کہا کہ مردوں کی نسبت خواتین ووٹرز کی تعداد بہت کم ہے خواتین کو ووٹرز لسٹ میں آنا چاہیے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن راجہ طارق محمودنے کہا کہ دیہی علاقوں میں ووٹرز کی تعداد کم ہے اس سلسلہ میں یونین کونسل تک مہم جوئی کی ضرورت ہے، ریلی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سے شروع ہوئی اور ساہیوال روڑ سے ہوتے ہوئی نگینہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں