207

پاکپتن: بھارتی قابض فوج گھروں پر چھاپے مار کر ظلم اور تشدد کے پہاڑ توڑ رہی ہے، حکیم لطف اللہ

پاکپتن (مقبول حسین سے) بھارتی قابض فوج گھروں پر چھاپے مار کر ظلم اور تشدد کے پہاڑ توڑ رہی ہے، مگر کشمیری جذبہ ایمانی کیساتھ بھارتی مظالم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہارپاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے گورنمنٹ فاضلکااسلامیہ ہائی اسکول پاکپتن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ سیمینار وریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول عبدالمجید خاں بلوچ، صدر پریس کلب پاکپتن وقارفر یدجگنو، صدر انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے بھی خطاب کیا، پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول عبدالمجید خاں بلوچ نے کہا کہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری خواتین کی عزتیں پامال کی جارہی ہیں مسلمانوں کی املاک مسجدوں میں توڑ پھوڑ اور جانی نقصان پہنچا رہی ہے دودھ خوراک سے بلکتے بچے دواؤں سے محروم بوڑھے کشمیری ہماری مدد کے منتظر ہیں. مودی سرکار کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کی منظم نسل کشی کر رہی ہے، عا لمی برداری انسانیت کو بچانے کیلئے فوری طور پر اپنا کردار ادا کرے مودی اسکی فاشٹ تنظیم آر ایس ایس نے کشمیر اورگجرات میں مسلمانوں پر جو مظالم ڈھانے شروع کر دیئے ہیں. صدر پریس کلب پاکپتن وقارفر یدجگنو، صدرانجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں