240

حویلی لکھا: مرکزی جماعت اہلسنت کے صدر الحاج محمد رفیق انجم توگیروی کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد.

حویلی لکھا (ایم یار ساجد سے) جنت ماں کے قدموں تلے ہے۔ محبت سے اپنی ماں کے چہرے کو دیکھ لینے سے مقبول حج کے درجات مل جاتے ہیں۔ اللّہ تعالیٰ نے انبیاء کے بعد کائنات میں جو مقام ماں کو دیا ہے وہ شائد کسی اور ہستی کیلئے نہیں۔ ہم معاشرے میں اپنے ماں باپ کی خدمت اور انکے ساتھ حسن سلوک کر کے انسانیت کی بلندیوں کو چھوسکتے ہیں۔ حضور نبی کریمﷺ نے اسلام میں جو خواتین کو عزت اور مقام بخشا اور اس کی تلقین فرمائی اتنا مقام کسی اور مذہب میں نہیں ان خیالات کااظہار حکیم لطف اللّہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے مرکزی جماعت اہلسنت کے صدر الحاج محمد رفیق انجم توگیروی، الحاج محمد شفیق شاد چشتی، الحاج منیر احمد، الحاج محمد لطیف چشتی کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے کیا۔

اس موقع پر حضرت علامہ مولانا محمد شکیل ثانی قادری جاپان نے بھی خصوصی خطاب کیا۔ جبکہ اسٹیج پر حضرت خواجہ غلام رسول توگیروی سجادہ نشین آستانہ عالیہ توگیرہ شریف، حضرت علامہ مولانا مفتی احمد رضا نوری، حضرت علامہ مولانا محمد نظام الدین جامی عارف والا، مولانا محمد طفیل بدر ساتھ افریقہ، مولانا الحاج فلک شیر نوری ممبر صوبائی اسمبلی، میاں نور الامین ناصر وٹو، دیوان اخلاق احمد سابق پارلیمانی سیکرٹری، چوہدری شاہد اقبال صدر انجمن تاجران، میاں نواب علی خان کلس سابق ناظم، سید زوالفقار حسین کاظمی اسلام آباد، سردار محمد نجم الثاقب آزاد کشمیر، قاری محمد یونس چشتی لاہور، سید شاہ مقیم سجادہ نشین بٹینگا شریف پاکپتن، میاں محمد منور دانش، احمد فراز نعیمی، حافظ منظور احمد، الحاج چوہدری فاروق احمد مدینہ منورہ، ڈاکٹر خالد حسین صدر پریس کلب، میاں نیاز احمد کلیا، میاں اقبال ندیم یوسفی، الحاج مشتاق احمد رحمانی، الحاج محمد فاروق اظہر، الحاج عبدالمجید رحمانی، علماء کرام عہدیداران مرکزی جماعت اہلسنت معززین علاقہ اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی. شرکاءنے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ ماں جی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں