227

لاہور: ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنااللہ کی ضمانت منظورکرلی.

لاہور (اسد الیاس سے) ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں (ن) لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راںا ثنااللہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے ضمانت پر رہائی کے بدلے 10،10 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثنا اللہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتی، رانا ثنا اللہ کی ضمانت منظور ہونے پر اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں، لیکن رانا ثنا اللہ کی 6 ماہ تک حراست کا حساب کون دے گا۔ واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے رانا ثنااللہ کو موٹروے سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ پارٹی اجلاس میں شرکت کے لئے لاہور آرہے تھے۔ اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے 15 کلو گرام ہیروئن کی برآمدگی کا دعویٰ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں