177

ساہیوال: ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول بہترین ڈرائیورتیارکررہاہے۔ ریاض احمد، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر.

ساہیوال (پ.ر) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرریاض احمد نے کہاہے کہ ڈی پی اوکیپٹن (ر) محمدعلی ضیاء کی سرپرستی میں ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول بہترین ڈرائیورتیارکررہاہے۔ سکول میں انسٹرکٹرجدیدٹیکنالوجی کی تربیت بھی فراہم کررہے ہیں۔ خواتین بھی سکول میں ڈرائیونگ سیکھ رہی ہیں جن کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے ٹریننگ سکول میں کار،موٹرسائیکل کے 27بیج کے موقع پرپاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سکول انچارج وانسٹرکٹرمحسن خان لودھی،کلرک نورمحمدودیگر بھی اس موقع پر موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک ڈرائیونگ سکول کے قیام کا مقصد سڑکوں پر باشعور اور ٹریفک قوانین کا علم رکھنے والے ماہر ڈرائیورز کی کمی کو پورا کر نا ہے تا کہ سڑکو ں پر ہو نے والے ٹریفک حادثات کی شرح میں کمی لا ئی جا سکے۔اس موقع پر طلبہ و طالبات کا تحریری،ٹریفک روڈ سائنز اور روڈ ڈرائیونگ کا ٹیسٹ لیا گیاجس میں اچھی کار کر دگی سے پاس ہو نے والے طلبہ و طالبات کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ریاض احمد نے مبارک باد دی اور ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کے سٹاف کو شاباش دیتے ہو ئے حوصلہ افزائی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں