190

ساہیوال: تھانہ غلہ منڈی کے علاقہ 90/9L میں معصوم بچی سے زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

ساہیوال (رانا غلام حیدر سے) ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے ایس پی انویسٹی گیشن میڈیم شاہدہ نورین اور ڈی ایس پی سٹی مہر وسیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ غلہ منڈی کے علاقہ 90/9L میں گزشتہ دنوں اغواء کے بعد زیادتی کرنے کے بعد قتل ہونے والی چار سالہ مریم کے قاتل کو ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی امداد خان بلوچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گرفتار کرلیا تھا.

ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار نکلا، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ڈی این اے میچنگ کے لیے لیباٹری بھجوائے تھے، جن میں ملزم علی شیر کا ڈی این اے میچ ہوگیا، پولیس نے اسے میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ ملزم نے 4 سالہ بچی مریم کو اغواء کے بعد زیادتی اور قتل کا اعتراف کر لیا ہے مقتول بچی کا قریبی رشتہ دار ہے، اس موقع پر بچی کے والد کا کہنا تھا اس کی حکومت اور عدالتوں سے اپیل ہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ مزید معصوم بچیاں ایسے درندوں سے محفوظ رہ سکیں۔ چار سالہ مقتولہ بچی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کی موت زیادتی کے شاکس کی وجہ سے ہوئی، پولیس نے ملزم کا عدالت سے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے پولیس نے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر دی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں