179

پاکپتن: موبائل موٹرسائیکل کے ذریعے گشت کے نظام کو بہتر کیا جارہا ہے، صاحبزادہ بلال عمر، ڈی پی او.

پاکپتن (خرم شہزاد سے) موبائل موٹرسائیکل کے ذریعے گشت کے نظام کو بہتر کیا جارہا ہے، معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کیلئے موثر اورٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے موبائل موٹرسائیکلز کے جائزہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد سازی کی فضا کو بہتر سے بہترین کیا جا سکے، اس سلسلہ میں پنجاب پولیس کو عوام دوست اور پیشہ ورانہ طور پر مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، ضلع بھر میں گشت کو موثر بنا کر جرائم کا خاتمہ کرکے عوام کو تحفظ کا احساس دلانا اولین ترجیح ہے، علاقے میں امن و امان کے قیام کیلئے خصوصی اقدات کرتے ہوئے موبائل موٹرسائیکل گشت کا سلسلہ شروع کیا ہے، جس کے ذریعے عوام میں تحفظ کی فضاء پیدا ہونے کیساتھ جرائم کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں