175

پاکپتن: وطن عزیز میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریاں پاکستان کی نظریاتی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہیں. ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے) وطن عزیز میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریاں پاکستان کی نظریاتی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہیں. ملکی ترقی و خو شحالی کیلئے اقلیتی بر ادری نے اپنا فعال کر دار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی صدر انجمن فلاح مریضاں و چیف ایڈیٹر بریلینٹ نے کرسمس ڈے پر چرچ میں کیک کاٹنے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ نے کہا کہ ملک میں بسنے والے غیر مسلم ایک گلدستے کی مانند ہیں جو اپنی االگ الگ خو شبو سے ملک کو مہکا رہے ہیں جبکہ انہیں مسلم شہریوں کیطرح آئین میں دیے گئے تمام حقوق حاصل ہیں.

پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی صدر برائے خواتین رخسانہ منظور بھٹی نے کہا کہ ہم کرسمس کے موقع پر مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں قومی تہوار سانجھے ہیں قیام پاکستان کے سلسلہ میں عظیم اکابرین کے ساتھ کر سچین کمیونٹی کے اکابرین نے بھی انتھک جدو جہد کی مسیحی ہمارے بھائی ہیں مسیحی برادری نے قیام پاکستان کے سلسلہ میں عظیم جد و جہد کی. صدر پریس کلب وقار فرید جگنو نے کہا کہ پائیدار امن، مذہبی رواداری اور پیار و محبت کے فروغ کیلئے تمام پاکستانیوں کا کردار قابل قدر ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں