187

ساہیوال: یونیورسٹی آف ساہیوال میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے سیمینار

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) یونیورسٹی آف ساہیوال میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے شعبہ کمپیوٹر سائنس میں سیمینار کا انعقاد، مقررین نے مصنوعی ذہانت کے استعمال اور موجودہ تیز رفتار زندگی میں لوگوں کے رجحان، سوچ اور اس کے مارکیٹنگ پر اثرات بارے اظہار خیال کیا.

مقررین نے کہا کہ مستقبل میں کمپیوٹر انسانی سوچ اور رویوں کو جان کر پالیسی سازوں کو اپنی ترجیحات کے تعین بارے رہنمائی فراہم کریں گے- سیمینار کا انعقاد او آر آئی سی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر وارث علی کی نگرانی میں ہوا جس میں ورجینا ٹیک یونیورسٹی امریکہ کے سکالر طہ حسن نے خصوصی لیکچر دیا- یونیورسٹی آف ساہیوال کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈائیورسٹی کے موضوع پر بھی ایک سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں فاؤنٹین ہاؤس لاہور کے چیئر مین ڈاکٹر شاہد ضیاء نے خصوصی لیکچر دیا- او آر آئی سی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر وارث علی نے دونوں سیمینارز کو طلبا و طالبات کی نصابی سرگرمیوں میں انتہائی مدد گار قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر محمد افضل ناصر کے وژن کے مطابق طلبا و طالبات کے لئے جدید علم سے متعلق سیمینار کا انعقاد کرتی رہے گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں