233

پاکپتن: کلین اینڈ گرین مشن کے ایمبیسڈر، قومی ہیرو سیف اللہ کشمیری کی پاکپتن آمد کے موقع پر مرکزی صدر میک پاکستان گرین علی حسنین مسعود سے خصوصی ملاقات

پاکپتن (ولی محمد سے) کلین اینڈ گرین مشن کے ایمبسڈر قومی ہیرو سیف اللہ کشمیری کی پاکپتن آمد کے موقع پر مرکزی صدر میک پاکستان گرین علی حسنین مسعود سے خصوصی ملاقات اور مستقبل میں پاکستان کو سرسبز و صاف بنانے کے لیے ملکر کام کرنے کا عزم۔

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

علی حسنین مسعود کا کہنا ہے کہ سیف اللہ کشمیر ی کا کام منفرد شناخت رکھتا ہے۔ گوادر سے خنجراب تک موٹرسائیکل پر یہ انکا دوسرا نیشنل ٹور ہے اور انہوں نے صفائی مہم اور شجرکاری کی شعوری مہم کا عملی پیغام نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا کو بتایا ہے کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے دنیا کا بہترین ملک ہے. اس موقع پر ٹیم میک پاکستان گرین کی جانب سے سماجی خدمات کے اعتراف پر سیف اللہ کشمیری کو اعزازی شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ بھی پیش کیا گیا اور ٹیم کے ہمراہ پاکستان انسٹیٹوٹ آف لا میں شجرکاری بھی کی گئی۔ اس موقع پر میک پاکستان گرین کی قیادت ملک فاروق ایڈووکیٹ، عرفان خرم چشتی، چوہدری عفان کمبوہ سمیت دیگر ممبران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں