201

نوشہرو فیروز: ہمارے ہاتھ میں عوامی خدمت کے جتنے وسائل ہیں وہ ہم پوری دیانتداری سے عوام تک پہنچا رہے ہیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی، مشیر حکومت سندھ.

نوشہرو فیروز:(محمد علی ملک سے) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محکمہ قانون، ماحولیات، کوسٹل ڈولپمنٹ اور حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی نے آج کمیونٹی ہال نوشہروفیروز میں کھلی کچہری میں عوام کے مسائل معلوم کئے اور موقع پر انہیں حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر رٹائرڈ کیپٹن بلاول شاہد راؤ ایس ایس پی محمد فاروق متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ ضلع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی ایم پی اے سید سرفراز علی شاہ۔ایم پی اے ممتاز علی چانڈیو۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما ضیاء الحسن لنجار۔ فیروز خان جمالی و دیگر پارٹی کے عہدیداران نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں محکماتی شکایتیں اور مسائل پیش کرنے والوں کی بڑی تعداد اور بھیڑ کی وجہ سے کھلی کچہری میں بدنظمی کا ماحول بھی نظر آیا۔ شکایتیں اور مسائل پیش کرنے والوں کی زیادہ تعداد نے ذاتی نوعیت کے مسائل پیش کئے جبکہ چند شہریوں نے اجتماعی مسائل کی نشاندھی کی، کھلی کچہری کے بعد بیریسٹر مرتضی وہاب نے پریس کلب نوشہرو فیروز پہنچ کر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ مسائل پیش کرنے والوں کی بڑی تعداد بجلی۔ گئس۔ اور پانی کی عدم فراہمی والوں کی تھی یہ سب وفاقی حکومت کی ناکامی کے اسباب ہیں۔ ہمارے ہاتھ میں عوامی خدمت کے جتنے وسائل ہیں وہ ہم پوری دیانتداری سے عوام تک پہنچا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں