204

پاکپتن: پریمئر پبلک ہائی سکول کی انتظامیہ اور اساتذہ معیار تعلیم کے لئے کوشاں ہیں، پرنسپل نعمان تنویر

پاکپتن (رانا صفدر سے) پریمئر پبلک ہائی سکول کے پرنسپل نعمان تنویر نے کہا ہے کہ والدین نے پریمئر پبلک ہائی سکول پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے، پریمئر پبلک ہائی سکول کی انتظامیہ اور اساتذہ معیار تعلیم کے لئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ پریمئر پبلک ہائی سکول37 ایس پی روڑ پاکپتن میں بچوں کو دینی دنیاوی اور اخلاقی تعلیم دی جاتی ہے بہترین لیب، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، لائبریری سمیت نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے بھر پور مواقع فراہم کر رہے ہیں. والدین کے ساتھ ماہانہ میٹنگ رکھتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر بچوں کی زہن سازی کرتے ہیں، بچوں کی بہترین کردار سازی ہماری اولین زمہ داری ہے، پریمئر پبلک ہائی سکول کے پرنسپل نعمان تنویر37 ایس پی روڑ پاکپتن نے کہا کہ و الدین سے گزارش کی ہے وہ ہمارے ادارہ کا ایک دفعہ دورہ ضرور کریں، تاکہ اپنے بچوں کا روشن مستقبل دیکھ سکیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ ہر قومی، سرکاری اور ثقافتی تقریبات کا اہتمام کرتا ہے جس سے بچوں میں خود اعتمادی پیداہوتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں