203

ساہیوال: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یونیورسٹی آف ساہیوال کے سروس قوانین، رولز اور ضوابط کار کی باضابطہ منظوری دیدی ہے، پروفیسر ڈاکٹر ناصر افضل وائس چانسلر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یونیورسٹی آف ساہیوال کے سروس قوانین، رولز اور ضوابط کار کی باضابطہ منظوری دیدی ہے جس سے یونیورسٹی کی انتظامی مشکلات دورہو گئی ہیں اور یونیورسٹی میں اساتذہ اور دوسرے سٹاف کی بھرتی کا عمل شروع ہو گیا ہے-

گورنر نے یہ منظوری یونیورسٹی کے چانسلر کی حیثیت سے دی۔ یہ بات یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر افضل نے ایک پریس ریلیز میں بتائی- انہوں نے رولز کی منظوری پر گورنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب پوری توجہ یونیورسٹی میں ٹیچنگ سٹاف کی کمی دور کرکے طلبا و طالبات کو بہترین تعلیم کی فراہمی پر مرکوز رہے گی- انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ نے مسلسل اجلاس منعقد کر کے شعبہ فزکس میں 6 اسسٹنٹ پروفیسرز، شعبہ انگلش میں 3 اور شعبہ سائیکالوجی میں 4 اسسٹنٹ پروفیسرز کی بھرتی کا عمل بھی مکمل کر لیا ہے جس کے لئے مکمل طور پر میرٹ کو مد نظر رکھا گیا ہے اور اسی معیار پر مزید بھرتیاں بھی کی جائیں گی- وائس چانسلر پروفیسر ناصر افضل نے مزید بتایا کہ انتظامی افسران کی کمی کو دور کرنے کے لئے یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی کے لئے 2 ڈپٹی رجسٹرار، 2 ڈپٹی کنٹرولر امتحانات اور 2 ڈپٹی ٹریئرز لگانے کی بھی منظوری دیدی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں