264

پاکپتن: وزیر اعظم عمران خان بابا فرید یونیورسٹی کے قیام کے اعلان پر عمل کریں. سماجی وکاروباری تنظیمات کے نمائندہ اجلاس میں مطالبہ.

پاکپتن (ماجد رضا سے) مسلمانوں نے 700سال دنیا پر حکمرانی تعلیم کے بل بوتے پر کی تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، پاکستان تحریک انصاف کا عزم ہے کہ ہر ضلع کی سطح پر یونیورسٹیز بنائی جائیں گی۔ قوم کے لئے ایک تعلیمی نظام پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ان خیالات کااظہار حکیم لطف اللّه فوکل پرسن تحریک و سوشل ایکٹوسٹ نے تنظیمات کے اجلاس میں کیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم جناب عمران خان پاکپتن میں بابا فرید یونیورسٹی کے قیام کا اعلان اپنی تقریر میں کرچکے ہیں، بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللّه علیہ کی والہانہ محبت اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ وہ فی الفور پاکپتن بابا فرید یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں۔ بابا فرید یونیورسٹی بناؤ موومنٹ اپنی تحریک کے آغاز کا اعلان کرتی ہے۔ پہلے مرحلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز، بار ایسوسی ایشن، کسان اتحاد، مرکزی میلادکمیٹی، پریس کلب، سماجی تنظیمات، بھٹہ ایسوسی ایشن، سکول کالج اساتذہ پروفیسرز ایسوسی ایشن، انجمن تاجران، غلہ منڈی ایسوسی ایشن، ویجیٹیبل و فروٹ منڈی ایسوسی ایشن سے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلاکر بابا فرید یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اخبارات، سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز کے ذریعے بھرپور تحریک جاری رکھی جائے گی. بعدازاں پرامن ریلیوں کے سلسلے کا آغاز کیا جائے گا پاکپتن کی عوام اور تمام تنظیمات جناب وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار سے فی الفور یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کا مطالبہ کرتی ہیں۔ پاکپتن میں محکمہ اوقاف کا رقبہ موجود ہے۔ پاکپتن پنجاب کا پسماندہ ضلع ہے اور مستحق غریب ہزاروں طالب علموں کو دوردراز شہروں میں حصول تعلیم کے لیے جانا پڑتا ہے جو اس مہنگائی کے دور میں بہت مشکل کام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں