251

پاکپتن: اسحاق بدر عطاری پرنسپل البدر پبلک ہائی اسکول کی اعلی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں PSA کی جانب سے گولڈ میڈیل کا اعزاز.

پاکپتن (رانا صفدر سے) البدر پبلک ہائی سکول پاکپتن کے پرنسپل کو ان کی اعلیٰ تعلیمی خدمات پر قائد اعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا، البدر پبلک سکول نے ضلع بھر میں بہترین پوزیشن حاصل کرکے تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا اور پاکپتن کو تعلیمی لحاظ سے عالمی سطح پر روشناس کرایا، ان کی اعلیٰ اور گراں قدر تعلیمی خدمات اور پوزیشن حاصل کرنے کے اعتراف میں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری حکیم لطف اللہ کی جانب سے البدر پبلک ہائی سکول پاکپتن کے پرنسپل رائے اسحاق بدر کو گولڈ میڈل پہنایا گیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس موقع پر افضل بشیر مرزا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، پر یس کلب پاکپتن کے صدروقارفرید جگنو، انجمن فلاح مریضاں کے صدر ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی، ڈاکٹر محمد علی اور حکیم ماجد رضا بھی موجود تھے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری حکیم لطف اللہ افضل بشیر مرزا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرنے کہا کہ البدر پبلک ہائی سکول پاکپتن نے ضلع بھر میں بہترین پوزیشن حاصل کرکے تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا اور پاکپتن کو تعلیمی لحاظ سے عالمی سطح پر روشناس کرایا، البدر پبلک ہائی سکول پاکپتن کی تعلیمی خدمات قابل تحسین ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں