189

پاکپتن: معاشرے کی ترقی کے لئے ہمیں صنفی امتیاز اور خواتین پر تشدد کا خاتمہ کرنا ہو گا، محمد لطیف بھٹی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر.

پاکپتن (ولی محمد سے) معاشرے کی ترقی کے لئے ہمیں صنفی امتیاز اور خواتین پر تشدد کا خاتمہ کرنا ہو گا اور خواتین کو ان کے جائز حقوق دینا ہونگے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرمحمد لطیف بھٹی نے خواتین پر عدم تشدد کے عالمی دن کے موقع پر جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا.

انہوں نے کہا کہ خواتین کے پاس اداروں میں کام کرنے کے پہلے ہی مواقع بہت کم ہیں اور سرکاری غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو مردوں کی نسبت زیادہ چیلجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے. ہمیں چاہیے کہ ہم خواتین کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں، انہوں نے کہا کہ دنیا ترقی کی طرف گامزن ہے مگرآج بھی ترقی یافتہ اورترقی پذیر ممالک میں خواتین کو جسمانی و جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، اس کی روک تھام کے لئے تمام مکاتب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا. خواتین کو باعزت کام کرنے کے مواقع فراہم کرنے چاہیے. جس طرح زندگی کے ہر شعبہ میں منصوبہ بندی کی اہمیت ہے اسی طرح خاندان کی تشکیل میں بھی منصوبہ بندی کی بہت ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ جوخواتین اداروں میں کام کرتی ہیں ان کے لیے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ رکھنا ضروری ہوتا ہے اس سلسلہ میں محکمہ بہبود آبادی کی خدمات ہمہ وقت موجود ہوتی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں