217

پاکپتن: شہری اپنے بچوں کی فوری آن لائن رجسٹریشن کو یقینی بنائیں، افضل بشیر مرزا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر.

پا کپتن (ولی محمد سے) پنجاب بھر میں آن لائن برتھ رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے، شہری اپنے بچوں کی فوری آن لائن رجسٹریشن کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر افضل بشیر مرزا نے برتھ رجسٹریشن آگاہی مہم کے حوالہ سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

ریلی کا اہتمام محکمہ سوشل ویفیئر وترقی خواتین و سماجی تنظیمات کے کی طرف سے کیا گیا تھا. ریلی سے صدر پریس کلب پاکپتن وقار فرید جگنو، اے ڈی سی جی قیوم قدرت، پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ، ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی صدر انجمن فلاح مریضاں، لوکل گورنمنٹ چوہدری طاہر مختار، پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد لطیف بھٹی، جمعیت علماء پاکستان ساہیوال ڈویژن کے صدر راؤ عظمت اللہ خان، میڈیکل ویلفیئر آفیسر سید شبیر الحسن شاہ،صوبائی برتھ رجسٹریشن آفیسر میڈم مومنا، سیکرٹری یونین کونسل نمبر 29 ہیڈ کوارٹر 59 ای بی میاں محمد احمد وٹو، سیکرٹری یونین کونسل نمبر 8 ہیڈ کوارٹر15 ایس پی چوہدری محمد ارشد نے بھی خطاب کیا. مقررین نے کہا کہ پاکپتن سمیت پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر کی تمام یونین کونسلز میں بچوں کی آن لائن برتھ رجسٹریشن کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس میں ڈیجیٹل ڈیوائس کے ذریعے بچوں کی آن لائن رجسٹریشن کی جارہی ہے والدین کو چاہیئے کہ بچوں کی پیدائش کے پہلے دن سے ہی بچوں کی آن لائن رجسٹریشن کو یقینی بنائیں تاکہ آنے والے وقتوں میں بچوں کو حصول تعلیم سے لیکر قومی شناختی کارڈ کے حصول و دیگر معاملات میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں