پاکپتن (محمد امین سے) ملک پر مسخرے حکمران مسلط ہیں، سلیکٹڈ وزیر اعظم زہنی مریض ہے کبھی نواز شریف کی صحت پر سیاست کرتا ہے، کبھی بلاول بھٹو زرداری کی نقلیں اتارتا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر چوہدری عبدالقیوم پومی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روز گاری کے خلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
ریلی سے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کی ضلعی صدر پیر حاضر چشتی، پیر باغ علی چشتی، خان امتیاز علی خان، محمد جمیل فریدی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کو مبارباد حیران کن ہے، مہنگائی کا جن قابو سے باہر ہے اورپورا ملک سراپا احتجاج ہے، مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقہ کی کمر توڑ دی ہے اور سلیکٹڈ وزیر اعظم نے قوم کو نڈھال کرنے پر معاشی ٹیم کو مبارباد دی ہے، انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم زہنی مریض ہے کبھی نواز شریف کی صحت پر سیاست کرتا ہے کبھی بلاول بھٹو زرداری کی نقلیں اتارتا ہے، وزیر اعظم کے منصب پر بیٹھا سلیکٹڈجوکر اپنی کرسی کی توہین کر رہا ہے.