214

ساہیوال: ریاست کو تمام شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔ پروفیسر جلیل بٹ.

ساہیوال (ملک دلاور سلطان سے) ایکٹو یوتھ گروپ کے زیر اہتمام ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع ”مذہبی آزادی کا حق” تھا۔ کانفرنس میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 20 میں جو آزادیاں اور تحفظات شہریوں کو حاصل ہیں ان کو زیر بحث لایا گیا۔

تقریب میں جنرل سیکرٹری اشکنازکھوکھر، پروفیسرجلیل بٹ، ڈاکٹرظہیرہ سلیم، ممبران ایکٹو یوتھ گروپ، وسیم کلاریا، ایلویرہ راشد، ناز فاطمہ، جاویدسہوترہ، پادری نوبل سمیت وکلا، اساتذ ہ، اقلیتوں اور سماجی تنظیموں کے کا رکنوں نے بھرپور شرکت کی. تقریب سے اظہارخیال کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری اشکناز کھوکھرنے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 25A میں لکھا گیا ہے کہ معیاری تعلیم تمام شہریوں کا حق ہے اور اس کی شق میں بیان ہے کہ کسی بھی شہری کو اس کے مذہب کے علاوہ مذہبی تعلیم نہیں دی جائے گی۔ پروفیسر جلیل بٹ نے کہا کہ ریاست کو تمام شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔ ڈاکٹرظہیرہ سلیم نے کہا کہ حکومت اقلیتی شہریوں اور ان کی املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ مقررین نے متفقہ طورپر پاکستان میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی اور تشدد کے واقعات میں روک تھام کے لئے ہر شہری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی تلقین کی اور یہ پیغام دیا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 25 کے تحت تمام شہری بلا تفریق برابری کے حقوق رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں