226

پاکپتن: اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی علامہ محمد اقبال کے پیغام کا اصل نمونہ ہے. مقررین

پاکپتن (ایم نصراللہ سے) اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی علامہ محمد اقبال کے پیغام کا اصل نمونہ ہے ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کاج پاکپتن کے پرنسپل ڈاکٹر مسعود الشریف ودیگر مقررین نے گذشتہ روز بزم اقبال سوسائٹی وپاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے زیر انتظام منعقدہ بزم اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس خبر کی میڈیا کوریج (ویڈیو) دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس موقع پر مقررین نے حضرت علامہ اقبال کی زندگی اور ان کی فکر و تعلیمات پر روشنی ڈالی، تقریب میں طلباء کے درمیان علامہ اقبال کے موضوع پر کوئز کمپیٹیشن بھی منعقد کیا گیا. تقریب میں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی جانب سے پرنسپل مسعود الشریف، پروفیسر نوید عاجز اور پنجاب و ضلعی سطح پر ادبی پروگرامز ومقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو میڈلز و انعامات دیئے گئے. بعد ازاں مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ریلی بھی نکالی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں