215

ساہیوال: بدنام زمانہ منشیات فروش پولیس کی گرفت سے باہر، نوجوان نسل تباہ ہونے لگی، اعلی‌ حکمام نوٹس لیں.

ساہیوال (ملک دلاور سلطان سے) بدنام زمانہ منشیات فروش پولیس کی گرفت سے باہر، نوجوان نسل تباہ ہونے لگی، چند کرپٹ پولیس اہلکارسرپرستی کرنے لگے، تصویریں سوشل میڈیاپروائرل، ڈی پی اومحمد علی ضیاء سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

محلہ عیسیٰ نگری کرسچن کالونی ساہیوال کارہائشی دانش عرف دانی نامی منشیات فروش نوجوان نسل کو ہیروئن، شراب وغیرہ فراہم کرکے تباہ کررہاہے۔ دانش عرف دانی اوراس کے بھائی پر متعدد مقدمات درج ہیں جوسرعام منشیات فروخت کرتے پائے جاتے ہیں۔ منشیات فروشی کیلئے تھانہ فتح شیرکے علاقہ میں ایک خطرناک گینگ متحرک ہے۔ گینگ میں مین ڈیلراللہ دتہ جوانٹی کرپشن کاخاکروب اورایک مولا نامی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جودانش عرف دانی خاندان کی سرپرستی کرتے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ تعلیمی اداروں میں منشیات سمگل کی جارہی ہے جس سے نوجوان نشہ جیسی لعنت کاشکارہوکراپنی زندگیوں کے چراغ گل کررہے ہیں۔ اس حوالے سے ایک شہری نے دل دل فیس بک پرمذکورہ منشیات فروشوں کی تصویریں وائرل کرکے اعلیٰ حکام سے ان کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ساہیوال کے شہریوں نے ڈی پی اوکیپٹن (ر) محمدعلی ضیاء سے نوٹس لے کرکارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں