214

پاکپتن: نوکری سے نکالے جانے کے خلاف معذور افراد سراپا احتجاج بن گئے، ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا.

پاکپتن (رانا صفدر سے) نوکری سے نکالے جانے کے خلاف معذور افراد سراپا احتجاج بن گئے، مظاہرین نے ڈی سی آفس کے باہر دھرنا دیتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی طرف سے نوکری سے نکالے جانیوالے معذور افراد نے ڈی سی آفس کے باہر دھرنا دے دیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا کر شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کیا تھا، ہمیں نوکری دینا تو درکنار ہمیں نوکریوں سے نکالا جارہاہے، انہوں نے کہا کہ ہم سے روٹی چھین لی گئی، حکومت ہم پر رحم کرے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت نوٹس لے کر ہمیں نوکری پر بحال کرے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں