241

پاکپتن: بچوں کا تحفظ معاشرے کی اولین زمہ داری ہے، محمد لطیف بھٹی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر.

پاکپتن (مقبول حسین سے) بچوں کا تحفظ معاشرے کی اولین زمہ داری ہے، زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے مضبوط منصوبہ بندی اور ادراک کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد لطیف بھٹی نے یوم اطفال کے موقع پر جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا.

انہوں نے کہا کہ آئے روز بچوں کے جنسی استحصال کے دلخراش واقعات اور حقائق سامنے آ رہے ہیں، جس سے روح کانپ اٹھتی ہے اور حیرت انگیز طور پر ایسے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں والدین انتہائی غیرزمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اپنے بچوں پر نظر نہیں رکھتے، دوسری طرف بچوں کی تاخیر سے شادی، غیر اخلاقی ویڈیوز، تصاویر، عریاں فلمیں بھی معاشرتی بگارڈ کا سبب ہیں. اس سلسلہ میں والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں ان کی تعلیم تربیب دوست احباب سوسائٹی، سوشل میڈیا کے استعمال تمام تر عوامل کو دیکھیں، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد لطیف بھٹی نے کہا کہ والدین اپنے خاندان کی موثر منصوبہ بندی کریں اور اپنے بچوں کو وقت دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں