208

پاکپتن: شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے بچیوں کی تعلیم کے لئے پروگرام قابل تحسین ہے، ملک فاروق احمد نومی.

پاکپتن (رانا صفدر سے) شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے بچیوں کی تعلیم کے لئے پروگرام قابل تحسین ہے، مکمل تعاون کریں گے ان خیالات کا اظہارپاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لاء کالج کے چیف ایگزیکٹو ملک فاروق احمد نومی ایڈوکیٹ نے بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد خان آفریدی کو یہاں پاکپتن ایک تقریب میں شیلڈ دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، میک پاکستان گرین کے مرکزی چیئر مین علی حسنین مسعود بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے مرکزی چیئرمین معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی کی جانب سے بچیوں کی فری تعلیم و تربیت کا پروگرام وقت کی ضرورت اور قابل ستائش ہے اور پاکپتن کی عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ پہلا سکول پاکپتن میں قائم ہوگا ملک فاروق احمد نومی ایڈوکیٹ نے کہا کہ شاہد خان آفریدی سے مورل لاجسٹک اور بطور کارکن میں میرا پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لاء کالج گرین ٹاؤن اور میری پوری ٹیم ہر قسم کا تعاون کرے گی. شاہد خان آفرید ی لیجنڈ اور پاکستان کا آثاثہ ہیں ان کے ساتھ ملاقات کر کے ان کی شخصیت سے متاثر ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں