256

پاکپتن: علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، حکیم لطف اللہ

پاکپتن (ڈاکٹر اظہر حسین سے) پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹر ی جنرل حکیم لطف اللہ نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ کی تعلیمات اور شاعری ہمارے لئے مشعل راہ ہیں علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں یوم اقبال کے موقع پر پریس کلب پاکپتن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

تقریب سے پرنسپل گورنمنٹ فریدیہ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر مسعود الشریف آستانہ عالیہ خواجہ عزیز مکی کے سجادہ نشین دیوان ساجد مشتاق چشتی پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو نے بھی خطاب کیا، تقریب میں اپوزیشن لیڈر رانا مہران اکبر و دیگرگر نے بھی شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے پرنسپل گورنمنٹ فریدیہ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر مسعود الشریف نے کہا کہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا تصور عالمگیر ہے اور انسانیت کے ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کی رہنمائی کرتا ہے علامہ اقبال کے نزدیک تعصب اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، آستانہ عالیہ خواجہ عزیز مکی کے سجادہ نشین دیوان ساجد مشتاق چشتی نے ایک پرامن، اعتدال پسند اور روشن خیال اسلامی معاشرے کا تصور پیش کیا ہے، ڈاکٹر محمد علامہ اقبال گزشتہ صدی کے سب سے بڑے شاعر مفکر اور فلسفی تھے انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ ملک کا نظر یہ دیا اور پاکستان انہی کی اس عظیم بصیرت کی علا مت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں