192

ساہیوال: بھارت نے ہر حد عبور کرلی ہے اور ہمارے وزیر اعظم کنٹرول لائن پار نہ کرنے کے فوائد اور نقصان بتاکر قوم کو بزدلی کی راہ دکھارہے ہیں۔ محمد رفیق رشید.

ساہیوال (دلاور سلطان سے) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع ساہیوال محمد رفیق رشید نے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران تین ماہ سے گھروں میں بند 80لاکھ کشمیریوں کو بھلا چکے ہیں۔ جو پاکستان کی شہ رگ کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ حکومت پاکستان کاان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک تشویشناک ہے۔ انہوں نے مذید کہا ہے کہ بھارت نے ہر حد عبور کرلی ہے اور ہمارے وزیر اعظم کنٹرول لائن پار نہ کرنے کے فوائد اور نقصان بتاکر قوم کو بزدلی کی راہ دکھارہے ہیں۔ عالمی برادری کا اس حوالے سے کردار افسوسناک رہا ہے۔ پاکستان کے 22کروڑ عوام پورے جذبہ ایمانی کے ساتھ نہتے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ساہیوال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت کی بد ترین کارکردگی کے باعث عوام میں اضطراب ہے۔ لوگ مایوس ہو کر لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر ہیں اور حکمرانوں کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ملک کے مستقبل کے بارے میں فکر مند دکھائے دیتا ہے۔ ملک میں افراتفری اور انتشار کی فضا قائم ہوچکی ہے۔ المیہ یہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت ہے مگر جب تک حکمرانوں کی گردنوں سے سریا نہیں نکل جاتا وہ راہ راست پر نہیں آسکتے۔ عوام کے ووٹوں سے برسر اقتدار آنے والے حکمرانوں نے عوام سے اپنا رشتہ ناطہ ختم کردیا ہے۔ جن کو لوگوں نے جھولیاں بھر بھر کر ووٹ دیے تھے، آج وہی جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں۔محمد رفیق رشیدنے اس حوالے سے مزید کہا کہ حکومت وزراء کی فہم و فراست ان کے زبان و بیان سے نظر آتی ہے۔ ان کاغیر روایتی طرز عمل جمہوریت کے لیے خطر ناک ثابت ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں