202

ساہیوال: ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں سی ٹی سکین کی مسلسل خرابی پر کمشنر ندیم الرحمن کا اظہار تشویش، مشین کی خرابی کو فوری ٹھیک کرونے کی ہدایت.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمٰن کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں سی ٹی سکین کی مسلسل خرابی پر اظہار تشویش، مشین کی خرابی کو فوری ٹھیک کروایا جائے، ایم ایس کو ہدایت۔ غریب عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی. ہسپتال کے دورے کے دوران بات چیت۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر ندیم الرحمٰن نے قومی اخبارات میں سی ٹی سکین کی خرابی سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سی ٹی سکین کی مشین کی مرمت کی تفصیلات معلوم کیں اور اسے جلد ٹھیک کروانے کی ہدایت کی۔ ایم ایس ڈاکٹر بشارت نے بتایا کہ مشین کا ایک اہم پرزہ درآمد کر لیا گیا ہے اور متعلقہ کمپنی نے یقین دلایا ہے کہ اگلے تین روز میں مشین کام شروع کر دے گی۔ کمشنر ندیم الرحمٰن نے شعبہ بیرونی مریضاں اور ایمر جنسی کا بھی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات اور ڈاکٹروں کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ اوقات کار کی سختی سے پابندی کریں اور زیادہ سے زیادہ مریضوں کو چیک کریں۔ ایم ایس ڈاکٹر بشارت نے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی اور صفائی کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں