233

پاکپتن: سموگ سے بچاو کے لیے شہری ماسک اور ہیلمٹ کا استعمال کریں. ڈاکٹر احتشام مظہر

پاکپتن (ولی محمد سے) سموگ سے بچاؤ کیلئے شہری ماسک اور ہیلمٹ کا استعمال کریں ان خیالات کا اظہارڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122پاکپتن ڈاکٹر احتشام مظہر نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

کیاانہوں نے کہا کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں بلاضرورت گھر سے مت نکلیں بزرگ شہری بچے خصوصی احتیاط کریں ان کے متاثر ہونے کا اندیشہ زیادہ ہوتا ہے اجلاس میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرعبدالقیوم نعیمی کنٹرول روم انچارج راجہ فصیح الملک ایڈمن سٹاف موجود تھا. اجلاس میں بتایا گیاکہ ریسکیو 1122کنٹرول روم کو گزشتہ ماہ 15775کالز موصول ہوئیں جن میں سے صرف1130ایمرجنسی کالز تھیں جسکے نتیجے میں 1324 افراد متاثر ہوئے متاثرین میں سے 233 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی 1050افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا41افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے حاد ثات میں سے 284ٹریفک حادثات609میڈیکل ایمرجنسیز آگ لگنے کے 8واقعات لڑائی جھگڑے گولی لگنے کے 48ڈوبنے کے 4 واقعات 177دیگر ایمرجنسیز تھیں 266 مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کے پیش نظر پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیاتمام ایمرجنسیز میں ریسکیو 1122نے اپنا سٹینڈرڈ ریسپانس ٹائم7منٹ کو برقرار رکھا کمیونٹی سیفٹی پروگرام ریسکیو 1122 پاکپتن کے تحت ہیلمٹ روڈ سیفٹی اور ضلع بھر میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے بھر پور آگاہی مہم جاری ہے نجی و سرکاری سکولز میں فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی لیکچرز کا انعقاد کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں