227

حویلی لکھا: ڈاکٹر ضیاء احمد قمر جیسے ماہر تعلیم ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں، حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پی ایس اے

حویلی لکھا (محمد احمد ساجد سے) ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر ضیاء احمد قمر کو ان کی اعلیٰ سماجی و تعلیمی خدمات اور پی ایچ ڈی مکمل کرنے پرقائد اعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا، سیاسی سماجی حلقوں کی جانب سے مبارک باد.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

تفصیلات کے مطابق حویلی لکھا کے معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر ضیاء احمد قمرکو ان کی اعلیٰ سماجی و تعلیمی خدمات اور پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر بین الاقوامی سماجی تنظیم پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی جانب سے قائد اعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیااس موقع پر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکشی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ، انجمن فلاح مریضاں پاکپتن کے صدر ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی، گورنمنٹ ہائی سکول حویلی لکھا کے پرنسپل میاں محمد رفیق وٹو، حویلی لکھا کے سینئر صحافی محمد احمدساجد، میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر شبیر احمد چشتی بھی موجود تھے. گولڈ میڈل دینے کی تقریب سے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ضیاء احمد قمر جیسے ماہر تعلیم ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں اور تعلیمی اداروں کے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ڈاکٹر ضیاء احمد قمرنے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گولڈ میڈل کا ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے آج کا دن میری زندگی کا یاد گار دن ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں