250

پاکپتن: بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر پاکپتن میں بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے پریس کلب پاکپتن اور ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام اشلوک کانفرنس منعقد کی گئی.

پاکپتن (ولی محمد سے) بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر پاکپتن میں بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے پریس کلب پاکپتن اور ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام اشلوک کانفرنس منعقد کی گئی جس کے شرکاء بابا فرید کے کلام پر جھوم اٹھے تقریب کے. مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سردار مہندر پال سنگھ تھے.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

تقریب سے سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سردار مہندر پال سنگھ، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، ڈپٹی ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ریاض شاہ ہمدانی، سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ، سانجھ کے صدر محمد مسعود خالد نے خطاب کیا پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے صدر چوہدری جاوید مسیح سہوترا نے نظم پیش کی، بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر تقریب میں نامور گلوکاروں عرفان ساحر نے بابا فرید اوربابا گرونانک کا کلام پڑھا شرکاء پر کلام نے سحر طاری کر دیا. شرکاء نے خوب سراہا صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سردار مہندر پال سنگھ نے کہا پریس کلب پاکپتن اور ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام اشلوک کانفرنس بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے، پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے پی ایس اے کی جانب سے مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سردار مہندر پال سنگھ کو لڈ میڈل پہنایا تقریب سے خطاب کرتے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ اورشرکاء نے حکومت سے کرتار پور راہداری کو پاکپتن تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں