286

خالصتان تحریک اور پاکستان ۔۔۔ (عمردراز ہانس)

تحریر: عمر دراز ہانس

خالصتان تحریک اور پاکستان……12نکات.

1. آزادی کے وقت سکھ رہنماؤں بلدیو سنگھ اور ماسٹر تارا سنگھ سے وعدہ کیا کہ ہندوستان کے تمام معاملات میں ان سے رہنمائی لی جائے گی جس کی وجہ سے سکھوں نے قائداعظم کی پیشکش کو ٹھکرا دیا.

2. اس کے بعد سکھوں کے ساتھ سب سے بڑی زیادتی یہ ہوئی کہ پنجاب کو تین حصوں میں بانٹ کر ہریانہ کو نوازا گیا.

3. اسی کی دہائی کے فسادات کے بعد بھارتی فوج میں سکھوں کا کوٹہ 40 فیصد سے 1.4 فیصد ہو چکا ہے.

5. اندرہ گاندھی نے گوردوارہ گولڈن ٹیمپل کو تباہ کیا اور پنجاب بھر میں سکھوں کا قتل عام کیا، جس کے بعد خالصتان تحریک میں تیزی شروع ہوئی اور آج اس تحریک کو امریکہ اور کینیڈا کے سکھوں کی بھر پور معاونت حاصل ہے.

6. یاد رہے کہ پاکستان میں موجود سکھوں میں سے 90 فیصد پگڑی اور داڑھی رکھتے ہیں، جب کہ بھارت میں یہ شرح 40 فیصد ہے انھیں بعض علاقوں میں اپنی شناخت چھپا کر رہنا پڑتا ہے راجھستان سے سکھوں کو مار کر بھگا یا گیا.

7. سکھوں کا باقاعدہ اپنا چینل ہے جس کا نام ٹی وی 84 ہے اور کینیڈا سے چلتا ہے امرجیت سنگھ اس کا مالک ہے اور وہ خالصتان کو سپورٹ کرتا اور پاکستان کی تعریف کرتا ہے.

8. سکھ متعدد مرتبہ پنجاب میں بڑے بڑے مظاہرے کر چکے ہیں اور خالصتان کا پرچم, کرنسی اور پاسپورٹ کا اجراء بھی کر چکے ہیں.

9. اس وقت ہزاروں سکھ آزادی پسند بھارتی جیلوں میں ہیں اور جوں جوں 2020 قریب آرہا ہے انھیں دبایا جا رہا ہے اور اس کا ردعمل سکھ نوجوانوں کی طرف سے کئی بار آ چکا ہے.

10. خالصتان کمانڈو فورس بن چکی ہے، جو مسلح جدوجہد کرتی ہے اور بھارتی جیلوں پر حملے کر کے اپنے قیدی رہا کرواتے ہیں.

11. رہی بات کہ پاکستان کس قدر سپورٹ کر رہا ہے تو گزشتہ دنوں بھارتی فوج کا سکھ کرنل آئی ایس آئی کو معلومات دیتے پکڑا جا چکا ہے اور جنرل ضیاءالحق نے بنگلہ دیش کا بدلہ لینے کے لیے خالصتان کو سپورٹ کیا اور خالصتان بن چکا تھا عین اس موقع پر جنرل ضیاء کی شہادت کے بعد پی پی حکومت نے خالصتان کے اہم رہنماؤں کی لسٹیں بھارت کے حوالے کر دیں جس کا اعتراف بے نظیر نے خود کیا.

12.اب پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول دی جس پر بھارت کو شدید تکلیف ہے اور بھارت دونوں طرف سے پھنس چکا ہے، راہداری کھولے گا تو بھارتی پنجاب جائے گا، بند کرے گا سکھ مزید اشتعال میں آئیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں