209

ملکہ ہانس: انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی.

ملکہ ہانس (حکیم خرم شہزاد سے) بھارتی قابض فوج گھروں پر چھاپے مار کر ظلم اور تشدد کے پہاڑ توڑ رہی ہے مگر کشمیری جذبہ ایمانی کیساتھ بھارتی مظالم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہارپاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول ملکہ ہانس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ سیمینار و ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

سیمینار میں پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ملکہ ہانس چوہدری مشتاق احمد، صدر پریس کلب پاکپتن وقارفر ید جگنو، صدر انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی، ضلعی صدرپاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین رخسانہ منظور بھٹی، ڈاکٹر احمد علی قادری نے خطاب کیا. پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ملکہ ہانس چوہدری مشتاق احمد نے کہا کہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری خواتین کی عزتیں پامال کی جا رہی ہیں مسلمانوں کی املاک مسجدوں میں توڑ پھوڑ اور جانی نقصان پہنچا رہی ہے دودھ خوراک سے بلکتے بچے دواؤں سے محروم بوڑھے کشمیری ہماری مدد کے منتظر ہیں مودی سرکار کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کی منظم نسل کشی کر رہی ہے عا لمی برداری انسانیت کو بچانے کیلئے فوری طور پر اپنا کردار ادا کرے، مودی اسکی فاشٹ تنظیم آر ایس ایس نے کشمیر اور گجرات میں مسلمانوں پر جو مظالم ڈھانے شروع کر دیئے ہیں. انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں