204

ملکہ ہانس: سموگ سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ کاشتکار فصلیں اور شہری کچرا مت جلائیں، ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی، صدر انجمن فلاح مریضاں.

ملکہ ہانس (مقبول حسین سے) کاشتکار فصلیں اور شہری کچرا مت جلائیں شہری سموگ سے بچنے کیلئے ماسک اور چشمہ کے استعمال کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار صدر انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے گورنمنٹ گرلزہائر سیکنڈری سکول ملکہ ہانس میں سموگ کے حوالے سے آگاہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

ریلی سے پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ملکہ ہانس پروین انجم، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفر جگنو، سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ، پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی صدر رخسانہ منظور بھٹی نے بھی خطاب کیا، پرنسپل گورنمنٹ گرلزہائر سیکنڈری سکول ملکہ ہانس پروین انجم نے کہا ہے کہ دھواں دینے والی گاڑیاں اور بھٹوں سے اٹھنے والا دھواں ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ ہیں، سموگ سے بچنے کیلئے شہری بلاضرورت گھر یا دفتر سے نکلنے سے گریز کریں، آنکھوں میں جلن کی صورت سے پانی سے آنکھوں کو اچھی طرح دھوئیں، وقار فرید جگنو نے کہا کہ کم عمر بچے اور عمر رسید افراد سموگ سے خصوصا احتیاط، برتیں کیونکہ ان کا سموگ سے متاثر ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں