201

ملکہ ہانس: دھواں دینے والی گاڑیاں اور بھٹوں سے اٹھنے والا دھواں ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ ہیں، حکیم لطف اللہ.

پاکپتن (عبدالرووف سے) دھواں دینے والی گاڑیاں اور بھٹوں سے اٹھنے والا دھواں ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ ہیں، شہری سموگ سے بچنے کیلئے ماسک اور چشمہ کا استعمال کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ نے گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول ملکہ ہانس میں سموگ کے حوالے سے آگاہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

ریلی سے پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول ملکہ ہانس چوہدری مشتاق احمد، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفر جگنو، انجمن فلاح مریضاں کے صدر ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی، پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی صدر رخسانہ منظور بھٹی،،ڈاکٹر احمد علی قادری نے بھی خطاب کیا پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ملکہ ہانس چوہدری مشتاق احمدنے کہا ہے کہ سموگ سے بچنے کیلئے شہری بلا ضرورت گھر یا دفتر سے نکلنے سے گریز کریں، آنکھوں میں جلن کی صورت سے پانی سے آنکھوں کو اچھی طرح دھوئیں انجمن فلاح مریضاں کے صدر ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے کہا کہ کم عمر بچے اور عمر رسید افراد سموگ سے خصوصا احتیاط برتیں کیونکہ ان کا سموگ سے متاثر ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں