217

پاکپتن: سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ھیلتھ ڈاکٹر امتیاز احمد رانا کو دل میں تکلیف، تشویش ناک حالت میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد رانا کو دل میں تکلیف، تشویش ناک حالت میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کر دیا گیا. دعائے صحت کی اپیل.

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کی معروف سماجی شخصیت اور سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد رانا کو گزشتہ روزہارٹ اٹیک ہو گیا، جنہیں تشویش ناک حالت میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ، انجمن فلاح مریضاں کے صدر ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی، فریدی ادبی سوسائٹی اور الکرم نعت کونسل کے صدر معروف شاعر چوہدری کرم علی کیفی نے صحت و تندرستی کے لئے دعا کی ہے اورتمام مکاتب فکر سے ڈاکٹر امتیاز احمد رانا کی دعائے صحت کی اپیل کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں