264

پاکپتن: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس.

پاکپتن (پیر امداد سے) تحریک منہاج القرآن پاکپتن کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ جلوس کا آغاز دربار بابا فرید سے ہوا جو ٹاؤن ہال، نگینہ چوک، کالج روڈ، غلہ منڈی سے ہوتا ہوا بجلی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

مشعل بردار جلوس کی قیادت مرکزی نائب ناظم اعلی تنظیمات تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم، صدر تحریک منہاج القرآن سید ابوداؤد شاہ بخاری، ضلعی ناظم ڈاکٹر محمد رفیق یاسر، سرپرست رانا منظور علی، ڈویژنل کوارڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک حاجی اسلم طاہر، ضلعی سرپرست علماء کونسل پیر انور چشتی، ضلعی صدر عوامی تحریک پیر محمد احمد چشتی، ضلعی جنرل سیکرٹری میاں یاسین تبسم ایڈووکیٹ، ایگزیکٹو ممبر سینٹرل پنجاب عوامی تحریک حافظ مسعود الرحمن ایڈوکیٹ’ ناظم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سنٹرل پنجاب احمد حسن جٹ نے کی۔

جلوس کے راستے میں جگہ جگہ شرکاء پر گل پاشی کی گئی۔ مشعل بردار جلوس میں شہر فرید سے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد میں شرکت کی، جنہوں نے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کتبے بھی اٹھا رکھے تھے۔ جلوس میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے رہے۔ جلوس سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مکی اور مدنی دور کی زندگی انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ جہالت کے اس دور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے جب انسانیت اپنی قدریں کھو چکی تھی ہر طرف ظلم و بربریت کا دور دورہ تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے کردار کے ذریعے انسانیت کو توحید کا پیغام دے کر ایک لڑی میں پرو دیا۔ جلوس کے اختتام پر صدر جمیعت علماء پاکستان ساہیوال ڈوویژن راؤ عظمت اللہ نے ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت و تندرستی و مصطفوی انقلاب کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں