252

ساہیوال: حکومت پنجاب نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملین سگنیچر ایپ متعارف کروادی.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) حکومت پنجاب نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملین سگنیچر ایپ متعارف کروادی، ایپ کا مقصد مظلوم کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستانی عوامی کے جذبات کو اقوام عالم تک پہنچانا ہے، اس سلسلہ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ساہیوال میں ہسٹری سوسائٹی کے زیراہتمام مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سگنیچر فلیکس آویزاں کی گئی جس پر پرنسپل ڈاکٹرممتاز، انچارج ہسٹری سوسائٹی پروفیسرعمران جعفرکمیانہ، پروفیسرشفیق بٹ سمیت طلبہ وطالبات، پروفیسرزاورکالج سٹاف نے سگنیچرکرکے اظہاریکجہتی کیا۔

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس موقع پرپروفیسرعمران جعفرکمیانہ نے کہا کہ کشمیری فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے، کشمیریوں کے جذبے کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی، حکومت پنجاب نے مظلوم کشمیری عوام سے حمایت کے لئے ایپ متعارف کرائی ہے جس کو لاگ ان کرکے پاکستانی عوام اپنا نام، ای میل ایڈریس اور مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کریں گے اور اس ایپ کو اقوام عالم کے سامنے رکھا جائے گا کہ پر امن پاکستانی قوم کسی صورت کشمیر کی حمایت سے دستبردار نہیں ہو سکتی، انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے سربراہان، این جی اوز اور ہر شہری کو چاہیے کہ وہ اس ایپ پر اپنے تاثرات قلمبند کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں