244

ساہیوال: صحافت اور گڈ گورننس لازم و ملزوم ہیں، ڈاکٹر احتشام انور، ڈپٹی کمشنر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر بیرسٹر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا فوری حل اور ان کی انفرادی و اجتماعی شکایات کا ازالہ ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل صرف کئے جا رہے ہیں، صحافت اور گڈ گورننس لازم و ملزوم ہیں اور مثبت تنقید سے ہی انتظامیہ کی کارکردگی میں اضافہ کیا جا سکتاہے،ساہیوال کے مردم خیز خطے میں ادب و ثقافت کے فروغ دے کر ادبی روایات کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا تا کہ نئی نسل اپنی تہذیب و تمدن سے آگاہ ہو سکے- سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلر کا قیام طلبا و طالبات کو جمہوری رویے اپنانے اور اپنے معاملات کو خود درست کرنے کی تربیت فراہم کرنے کی طرف اہم قدم ہے۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن ساہیوال کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی جس نے صدر رانا وحید کی قیادت میں ان سے ملاقات کی-

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس موقع پرایسوسی ایشن کے عہدیداران اورپرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی- انہوں نے کہا کہ ساہیوال ادبی اور ثقافتی لحاظ سے ملک کا اہم خطہ ہے جس نے کئی نامور دانشور، ادیب اور شاعر پیدا کئے، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو ان کی ادبی خدمات سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ ایسا ماحول بھی فراہم کیا جائے جس سے نئے ادیب اور شاعر پیدا ہوں جو قوم کی رھنمائی اور رھبری کا فریضہ ادا کر سکیں- انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلزکے قیام کے لئے الیکشنز ایک اہم مثبت سرگرمی تھی جس سے طلبا و طالبات میں ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ اگلے ماہ سے تمام سکولوں میں بچوں کے معیاری رسالوں کو بھی لازم کیا جا رہا ہے تا کہ بچوں میں مطالعے کی عادت پیدا ہو اور وہ بھی مختلف موضوعات پر لکھ سکیں- ڈپٹی کمشنر بیرسٹر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ صحافی معاشرے کی رہنمائی اور انہیں معاشرتی مسائل کے حل کے لئے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور بہت جلد انتظامیہ اور صحافی ملکر شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کی مہم کا آغاز کریں گے جس سے وزیر اعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے خواب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی-

ملاقات کے دوران پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر رانا وحید نے صحافی کالونی کے لئے مختص کی گئی 12 ایکٹر اراضی کے ساتھ متصل مزید 5 ایکٹر جگہ فراہم کرنے کی استدعا کی تا کہ تمام صحافیوں کو پلاٹ مل سکیں جس پرڈپٹی کمشنر نے ہمددرانہ غور کا وعدہ کیا- انہو ں نے ایک سوال کے جواب میں عوام کو اشیائے صرف کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کا نظام مزید موثر بنانے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی- ڈپٹی کمشنر بیرسٹر ڈاکٹر احتشام انور نے ساہیوال میں ادبی اور ثقافتی پروگراموں کے انعقاد پر ساہیوال آرٹس کونسل کے کردار کو سراہا اور یقین دلایا کہ ان سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ضلعی انتظامیہ بھر پور معاونت فراہم کرے گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں