164

پاکپتن: ایم سی سکولز کے ریٹائرڈاساتذہ پینشن سے محروم، ضعیف العمر پنشنرز نے پریس کلب میں دھرنا دے دیا.

پاکپتن (رانا صفدر سے) ایم سی سکولز کے ریٹائرڈاساتذہ دو ماہ کی پینشن سے محروم، دفاتر کے چکر کاٹنے کے بعد ضعیف العمر پینشنرز نے پریس کلب میں دھرنا دے دیا.

مستقبل کے معماروں کی تعلیم وتربیت کرنے والے ایم سی سکولز کے104 اساتذہ دو ماہ سے پینشن کی ادائیگی سے محروم ہیں، دفاتر کے چکر لگا کر تھکے ہارے پینشنرز نے پینشن نہ ملنے کیوجہ سے گھروں میں فاقوں اور علاج معالجے کے لئے روپے نہ ہونے کے باعث پریس کلب پاکپتن میں دھرنا دے دیا، ایم سی کیڈر پینشنرز کے کنوینئر سید ظفراللہ شاہ کا کہنا ہے کہ عمر بھر تعلیمی اداروں کی خدمت کا صلہ یہ مل رہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پینشن کی ادائیگیوں سے محروم ہیں اور دفاتر کے چکر کاٹ کر مایوسی کا سامنا ہے، فیس نہ ہونے سے ہمارے بچے سکول نہیں جا پارہے، ادویات تک نہیں خرید سکتے، پینشنرز نے پریس کلب میں احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور پینشن کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں