223

ملکہ ہانس: حسن قرات، حسن نعت اور تقریری مقابلوں میں پارس مونیٹسوری اینڈ سکول ملکہ ہانس کے طلبہ و طالبات نے نمایاں پوزیشن حاصل کر لی.

ملکہ ہانس (عبدالرووف سے) جشن ولات رسول اکرم کے سلسلہ میں حسن قرات، حسن نعت اور تقریری مقابلوں میں پارس مونیٹسوری اینڈ سکول ملکہ ہانس کے طلبہ و طالبات نے نمایاں پوزیشن حاصل کر لی.

تفصیلات کے مطابق پارس مونیٹسوری اینڈ سکول ملکہ ہانس کے زیر اہتمام چھٹا سالانہ حسن قرات، حسن نعت تقریری مقابلوں کے مقابلہ جات کاا انعقاد کیا گیا جس میں ملکہ ہانس اور گردونواح کے سرکاری پرائیویٹ 50 سے زائد سکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی مقابلہ جات کے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد وٹو، پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ملکہ ہانس پروفیسر چوہدری مشتاق احمد تھے. پروگرام کے منتظم اعلیٰ پروفیسر محمد عمران شاہین پرنسپل منہاج ایجوکیشن سسٹم نور پور پروگرام کے روح رواں چوہدری محمد شفیع جٹ کنٹرولر پارس مونیٹسوری اینڈ سکول ملکہ ہانس تھے. مقابلہ جات میں حسن قرات میں پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ملکہ ہانس کے محمد ارسلان نے پہلی، عسکری ایجوکیشن سسٹم نور پور کے حیدر اقبال نے دوسری جبکہ اقراء پبلک سکول ملکہ ہانس کے حماد رحیم نے تیسری پوزیش حاصل کی. حسن نعت میں گورنمنٹ ہائی سکول 83 ڈی کے محمد احمد رفیق نے پہلی، الحمد سکول ملکہ ہانس کی ماریہ فتح نے دوسری جبکہ اے کیو خان سکول ملکہ ہانس کے منال اصغر نے تیسری پوزیشن حاصل کی. تقریری مقابلوں میں اے کیوخان سکول ملکہ ہانس کی بشریٰ قیوم نے پہلی، جناح ایجوکیشن سسٹم نور پور کی حجاب بختیار نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملکہ ہانس کی مثال شفیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی. مہمان خصوصی نے بچوں میں ایوارڈ تقسیم کئے جب کہ چوہدری محمد شفیع جٹ کنٹرولر پارس مونیٹسوری اینڈ سکول ملکہ ہانس نے شرکاء کے لئے پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں