189

ساہیوال: ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا وقت کی اہم ضرورت ہے، ندیم الرحمن، کمشنر

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویڑن ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور موجودہ حکومت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں اس اہم قومی مسئلے کو سب سے زیادہ اہمیت دے رہی ہے- سموگ اور ڈینگی مچھر جیسے عوامی مسائل سے بچاو کے لئے عوام میں اجتماعی شعور اجاگر کرنا ہی دیر پا حل ہے-انہوں نے یہ بات ضلع کونسل ہال میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

سیمینار کا اہتمام ضلعی انتظامیہ نے کیا تھا-سیمینار میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور، اے ڈی سی ریونیو سید اسد رضا کاظمی، اے ڈی سی فنانس فاروق صادق، اسسٹنٹ کمشنر ٹریننگ ڈاکٹر سلمان جلیل اور تمام محکموں کے ضلعی افسران نے بھی شرکت کی- انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی ترقی پذیر ممالک کا اہم مسئلہ ہے جسے قابو پانے اور آئندہ نسلوں کو اس کے خطر ناک اثرات سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ ترقی کا متناسب ماڈ ل اختیار کیا جائے جس میں ماحول کو آلودہ کرنے والے اقدامات سے اجتناب کیا جائے- انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کی بدولت آلودگی میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے جسے معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر کم کرنا ہو گا- سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے ماحول کی بہتری کے لئے درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہر شخص اپنے حصے کا درخت لگا کر ترقی کے سفر میں ماحول کو آلودہ ہونے سے بچائے- سیمینار میں ساہیوال کو ل پاور پلانٹ کے مینجر انوائر منٹ نے بتایا کہ یہ منصوبہ مکمل طور پر ماحول دوست ہے اور یہاں سے گیسوں کا اخراج عالمی سٹینڈر سے بھی کم شرح سے ہو رہا ہے جس سے اسے بہتر ین ماحول دوست منصوبے کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں