253

پاکپتن: چشن عید میلاد النبی شایان شان اور بھر پور طریقے سے منایا گیا.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) پاکپتن میں جشن عید میلاد النبی شایان شان اور بھرپور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا، جشن عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام نکالا گیا.

جلوس کی قیادت صدر حافظ غلام قطب الدین چشتی، جنرل سیکرٹری راؤ قمر دین، چیف آرگنائزر راؤ عظمت اللہ خان، پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ، صدر انجمن فلاح مریضاں وچیف ایڈیٹر بریلینٹ ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی ودیگر قائدین نے کی، جلوس کے دوران ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عاشقان رسول اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم حقیقی عاشق رسول بنیں گے اور آپ کی سنت اور نظام مصطفی نافذ کرکے دم لیں گے.

ڈاکٹر شاہر مرتضی چشتی کے خطاب کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

جلوس غلہ منڈی سے شروع ہوکر کالج روڈ، نگینہ چوک، ٹاؤن ہال، درگاہ بابا فرید، مچھلی چوک سے ہوتا ہوا غلہ منڈی میں مرکزی میلاد کمیٹی کے پنڈال میں اختتام پذیر ہوا، جلوس میں ہزاروں عاشقان مصطفٰیؐ نے شرکت کی، جلوس کے اختتام پر مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے آئی کیمپ کے انعقاد پر رحیم جانو، بہترین صحافتی خدمات پر پریس کلب کے چیئر مین پیر امداد حسین اور بہترین سماجی خدمات پر تحریک اینٹی کرپشن کے بانی میاں عبدالرحمن وٹو کوایوارڈ سے نوازا گیا، جلوس کے راستوں پر معروف سماجی تنظیم المتین سکاؤٹس گروپ اور انجمن فلاح مریضان کی جانب سے غلام مصطفی چغتائی اور اللہ دتہ قمر کی زیر نگرانی میٹھے پانی کی سبیل کا اہتمام کیا گیا. مختلف مذہبی مقابلہ جات کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے جوس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے، پولیس کے چاک چوبند دستے جلوس کے راستوں پر تعینات تھے جو شرکاء کی مکمل چیکنگ کے بعد جلوس میں داخل ہونے دے رہے تھے، راستے بھر جلوس کے شرکاء کی طرف سے سیدی مرشدی یا نبی یا نبی اور سرکار کی آمد مرحبا کے نعرے لگائے جاتے رہے اور درودوسلام کے نذرانے پیش کئے جاتے رہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں